ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: بس اسٹینڈ کے صحن میں پارک کی گئیں دو اسکوٹروں کی پولس نے لی تحویل

بھٹکل: بس اسٹینڈ کے صحن میں پارک کی گئیں دو اسکوٹروں کی پولس نے لی تحویل

Sat, 07 Jan 2023 19:00:22    S.O. News Service

بھٹکل:7؍ جنوری(ایس اؤ نیوز) بھٹکل "کے ایس آرٹی سی"  بس اسٹینڈ کے کمپاونڈ پر پارک کی گئی دو اسکوٹروں کو پولس نے اپنی تحویل میں لیا ہے اور ٹاون پولس اسٹیشن لے گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ دو ڈھائی ماہ سے یہ دونوں اسکوٹر پرانے بس اسٹینڈ کے صحن میں پارک کی گئی تھی۔

پتہ چلا ہے کہ دو اسکوٹروں میں سے ایک پڑوسی ضلع اُڈپی کے گنگولی کی ہے، جس کے تعلق سے پتہ چلا ہے کہ گنگولی کا رہنے والا شخص دو ماہ قبل لاپتہ ہوگیا تھا، جس کی اسکوٹر بھٹکل بس اسٹینڈ کے صحن میں پائی گئی ہے۔ دوسرے اسکوٹر کے تعلق سے پتہ چلا ہے کہ اُسے اس کے مالک نے دستاویزات دکھا کر حاصل کرلیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ پولس نے دستاویزات کی جانچ کے بعد اُس کے مالک کو اسکوٹر لوٹا دی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق دو ماہ قبل ایک شخص گنگولی سے لاپتہ ہوگیا تھا جس کے تعلق سے کسی نے پولس کو خبر کی کہ اُس کی اسکوٹر بھٹکل بس اسٹینڈ کے صحن میں دیکھی گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی بھٹکل پولس بس اسٹینڈ پہنچ گئی اور متعلقہ اسکوٹر کو اپنی تحویل میں لے لیا، جب لوگوں نے قریب میں ہی موجود دوسرے اسکوٹر کے تعلق سے بتایا کہ وہ اسکوٹر بھی یہاں دو ماہ سے پارک ہے تو پولس نے اُس اسکوٹر کو بھی گاڑی میں ڈال دیا اور پولس تھاںہ لے گئی۔ اس تعلق سے جانچ جاری ہے۔


Share: